Tuesday, July 01, 2025
 

امریکا سے آئی خاتوں نے اسلام قبول کرکے دیر بالا کے نوجوان سے شادی کرلی

 



امریکا سے آئی خاتوں نے اسلام قبول کرکے دیر بالا کے نوجوان سے  شادی کرلی رپورٹ کے مطابق 47 سالہ مینڈی کی اپر دیر کے علاقے عشیرئی درہ صدیقہ بانڈہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب سے دوستی تھی۔ قبول اسلام کے بعد مینڈی کا اسلامی نام زلیخہ رکھا گیا، نکاح کی تقریب روایتی طور پر سادگی کے تحت انجام پائی۔ یہ بھی پڑھیں: دیر کے نوجوان کی محبت امریکی لڑکی کو پاکستان کھینچ لائی، ویڈیو سامنے آگئی   ساجد کا کہنا تھا کہ شادی کی پیشکش زلیخہ نے کی تھی جس کو قبول کرکے خوش ہوں۔   امریکن خاتون  نے کہا کہ اسلام خوبصورت مذہب ہے اور میں نے قبول کرلیا ۔ امریکی ریاست شکاگو سے تعلق رکھنے والی مینڈی خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب خان سے شادی کرنے تین روز قبل دیر پہنچی تھی۔ دونوں کے درمیان رابطے سوشل میڈیا(فیس بک) کے ذریعے قائم ہوئے اور اسی دوستی نے امریکی لڑکی کو پاکستان آنے پر آمادہ کیا

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل