Loading
پاکستان شوبز کے اداکار احد رضا میر اور پاری گرل دنانیر مبین کی ڈیٹنگ کی افواہیں پھر سے گرم ہونے لگیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں احد رضا میر اور دنانیر مبین چند اور لوگوں کیساتھ کیلیفورنیا کے ایک ساحل کے کنارے لنچ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل چکی ہے جس نے احد اور دنانیر کے درمیان تعلقات کی افواہوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔ یہ ویڈیو تھوڑی دھندلی ہے تاہم انسٹاگرام پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر احد رضا میر اور دنانیر مبین ہی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Celebrity_edits (@celebrity_edits_____) ان ویڈیو میں احد اور پاری گرل کیساتھ ان کے گھر والے یا دوست بھی موجود نظر آرہے ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ احد رضا میر اور دنانیر ایک ساتھ اچھے لگتے ہیں جبکہ کچھ نے دنانیر کو سجل سے طلاق کے بعد احد سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل