Saturday, July 05, 2025
 

ہانیہ عامر کے ٹیلنٹ سے خوفزدہ بھارتیوں کو بشریٰ انصاری نے للکار دیا

 



پاکستانی انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے تازہ ویلاگ میں ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے بھارتیوں کے رویے پر سوال اٹھا دیے۔ بشریٰ انصاری نے نہ صرف ہانیہ کےلیے بھارتیوں کے منفی ردعمل کو نشانہ بنایا بلکہ جاوید اختر اور نریندر مودی کو بھی نہیں بخشا۔ ہانیہ عامر اس وقت بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم ’سردار جی 3‘ کی وجہ سے چرچوں میں ہیں، بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب چینل پر ہانیہ کو سراہتے ہوئے کہا ’’ہانیہ ایک پروفیشنل اداکارہ ہے جو ہر حالات میں اپنے کام سے مخلص ہے۔ گرمی ہو یا سردی، وہ اپنی پرفارمنس سے سمجھوتہ نہیں کرتی۔‘‘ بشریٰ نے بھارتی مداحوں کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ہانیہ نے فلم سائن کی تو سب ٹھیک تھا، اب کیوں بچگانہ رویہ؟ کیا ایک نوجوان لڑکی سے آپ کو خطرہ محسوس ہوا؟ انہوں نے ماضی میں فواد خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو بھی یاد دلایا۔ اداکارہ نے سیاست کو بھی نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا ’’مجھے یقین ہے کہ پہلگام کا واقعہ جان بوجھ کر کروایا گیا تھا، کیونکہ مودی جی نہیں چاہتے کہ بھارت اور پاکستان مل کر کچھ کریں۔‘‘ بشریٰ انصاری نے جاوید اختر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’’ہم لتا منگیشکر جی کو کیوں نہیں بلا سکتے تھے؟ شاید ہم انہیں افورڈ نہیں کرسکتے تھے، لیکن وہ ہمیشہ لیجنڈ رہی ہیں۔ ایسی باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔‘‘ سینئر اداکارہ کے اس ویلاگ کو سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی مل رہی ہے، جہاں صارفین ان کی کھری کھری باتوں کی تعریف کر رہے ہیں، وہیں ہانیہ عامر، جو 18 ملین سے زائد انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ پاکستان اور بھارت دونوں میں مقبول ہیں، بشریٰ انصاری جیسی سینئر اداکارہ کی تعریف کو اپنے کیرئیر کےلیے اہم قرار دے رہی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل