Loading
لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جب کہ نامعلوم شخص غیرملکی خاتون کو اس کے بیٹے کے سامنے ہراساں کرتا رہا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم شخص غیرملکی خاتون کو اس کے بیٹے کے سامنے ہراساں کرتا کررہا ہے، خاتون کا کمسن بیٹا خوفزدہ ہوکر آگے کی جانب بھاگا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کلوز سرکٹ کیمرے کی فوٹیج کے ذریعے ملزم کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں، واقعے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل