Saturday, July 05, 2025
 

ابو ظبی: بنگلادیشی الیکٹریشن نے 193 کروڑ مالیت کی لاٹری جیت لی

 



ابوظبی میں کام کرنے والا بنگلادیش کا ایک الیکٹریشن ڈھائی کروڑ درہم (1 ارب 93 کروڑ پاکستانی روپے) کی لاٹری جیتنے کے بعد غیر یقینی کی کیفیت میں مبتلا ہوگیا۔ ابوظبی میں رہائش پذیر43 سالہ محمد ناصر بلال نے ٹکٹ نمبر 061080، 24 جون کو ابو ظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کاؤنٹر سے خریدا تھا۔ قرعہ اندازی کے بعد جب میزبان رچرڈ اور بشرا نے خوشخبری سنانے کے لیے ان سے رابطے کی کوشش کی تو متعدد کوششوں کے باوجود ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔ تاہم، بِگ ٹکٹ ٹیم بالآخر کسی طرح ان تک پہنچ گئی۔ محمد ناصر بلال گزشتہ 14 برس سے متحدہ عرب امارات میں رہے ہیں جبکہ ان کا خاندان بنگلا دیش میں ہی رہتا ہے۔ ان کو بِگ ٹکٹ کے متعلق پہلی بار12 برس قبل معلوم ہوا اور اس کے بعد سے وہ باقاعدگی کے ساتھ ہر مہینے قرعہ اندازی میں حصہ لیتے آئے ہیں۔ انعام جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ اس پر یقین نہیں کرسکتے۔ وہ پچھلے 12 برس سے ہر مہینے ٹکٹ خرید رہے ہیں اس خواب کے ساتھ ایک دن وہ جیتیں گے۔ آج ان کا خواب پورا ہوگیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل