Loading
ورلڈ کلب چیمپئن شپ ایونٹ 2026 میں منعقد کرائی جانے والی ہے۔ یہ عالمی ٹی 20 ٹورنامنٹ طویل عرصے سے منقطع چیمپئنز لیگ ٹی 20 (سی ایل ٹی 20) سے متاثر ایونٹ ہے۔ اس ایونٹ میں دنیا بھر میں منعقد ہونے والی صفِ اول کی فرنچائز لیگر سے چیمپئنز ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔ ان لیگز میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)، بِگ بیش لیگ (بی بی ایل) ایس اے 20 اور دی ہنڈریڈ شامل ہیں۔ اگرچہ کو اس کو سی ایل ٹی 20 کے طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے، لیکن نئے ورژن میں بڑے پیمانے پر نمائندگی، زیادہ مفاد اور عالمی سطح پر ایک بڑی آڈینس متوقع ہے۔ سی ایل ٹی 20 کے منقطع ہونے کے بعد سے ٹی 20 میں واضح اضافہ ہوا ہے اور تقریباً ہر بڑا کرکٹنگ ملک اپنی کامیاب فرنچائز منعقد کرا رہا ہے۔ بی سی سی آئی اور ای سی بی سمیت ٹاپ کرکٹ بورڈ اس کلب چیمپئن شپ کی واپسی کی حمایت میں ہیں۔ آئی سی سی چیئرمین جے شاہ بھی اس اقدام کے حق ہیں۔ جبکہ انگلش کرکٹ بورڈ کے سی ای او رچرڈ گولڈ نے اس بات کی تصدیق کہ منصوبہ حتمی مراحل میں اور خواتین کے ایڈیشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل