Saturday, July 05, 2025
 

محمد سیراج کا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ

 



انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں فاسٹ بولر محمد سیراج نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا ریکارڈ بنالیا۔ برمنگھم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں ہاردک پانڈیا کی جگہ بھارتی فاسٹ بولنگ کی سربراہی کرتے ہوئے محمد سیراج نے پہلی اننگز میں انگلینڈ کے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جو بھارت کی جانب سے ایک ریکارڈ ہے۔ محمد سیراج نے انگلینڈ کے اوپنر زیک کراؤلی، مایہ ناز بیٹر جو روٹ، کپتان بین اسٹوکس، برائیڈن کرس، جوش ٹونگ اور شعیب بشیر کی وکٹ حاصل کی۔ ان کی شان دار کارکردگی کی بدولت انگلیںڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں بھارت کے 587 رنز کے جواب میں 407 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور بھارت کا برتری حاصل ہوئی۔ انگلینڈ کی سرزمین میں محمد سیراج بھارت کی جانب سے 6 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر نہیں ہیں تاہم انہوں نے اس سے قبل جنوبی افریقہ میں بھی ایک اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ محمد سیراج انگلینڈ اور جنوبی افریقہ دونوں ممالک میں ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کرنے والی پہلے بھارتی بولر ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں محمد سیراج نے مجموعی طور پر 19.3 اوورز کیے اور 70 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل