Saturday, July 05, 2025
 

نارووال: سیداں عرس سے واپسی جاتے ہوئے زائرین کی بس کو حادثہ، 10 مسافر زخمی

 



پنجاب کے ضلع نارروال میں سیداں عرس سے واپسی جاتے ہوئے مسافر بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ علی پور میں درگ میانہ اسٹاپ کے قریب اس وقت پیش آیا جب کوسٹر کا ٹائی راڈ کھلنے کے باعث گاڑی الٹ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق  حادثے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع  نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع نے کہا کہ زخمی افراد کا تعلق قصور سے ہے جو علی پور سیدان عرس پر آئے ہوئے تھے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل