Loading
بھارتی میڈیا اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا، اب ورلڈ کلب ٹی 20 چیمپئن شپ میں پاکستان کو شامل نہ کرنے کی خبریں دینے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے سال آئی سی سی کے تعاون سے ڈومیسٹک ٹی 20 لیگز کی چیمپئن ٹیموں کا ایونٹ پلان کیا گیا ہے جس کے لیے لندن میں منعقدہ میٹنگ میں پاکستان کے کسی نمائندے نے شرکت نہیں کی۔ اس لیے پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز کواس سے باہر کردیا گیا ہے، آئی پی ایل کی فاتح ٹیم کو بھی اس ایونٹ میں شامل نہیں کیا جارہا۔ دوسری جانب ذرائع نے بھارتی میڈیا کی ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے موقف اخیتار کیا ہے کہ ڈومیسٹک ٹی 20 لیگز کی چیمپئن ٹیموں کے درمیان ایسے کسی ایونٹ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ جب کوئی ایونٹ ہی نہیں ہورہا تو پھر اس میں سے پی ایس ایل چیمپئن ٹیم کے اخراج کو کس بنا پر پیش کیا جارہا ہے۔ ورلڈ کلب چیمپئن شپ کے بارے میں فیصلہ آئی سی سی نے کرنا ہے تاہم فی الحال کسی بھی اجلاس میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل