Monday, July 07, 2025
 

وڈیرے کی قید سے برآمد 2 سالہ افریقی نسل کا شیر عدالت میں پیش کیا جائے گا

 



وڈیرے کی قید سے برآمد کیے گئے 2 سالہ افریقی نسل  کے شیر کو پولیس عدالت میں پیش کرے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف راولپنڈی نے گوجرخان کے علاقے بیول میں کامیاب چھاپا مار کارروائی کے دوران افریقن شیر کو برآمد کرلیا۔  افریقی نسل کے اس شیر کی عمر 2 سال ہے۔ حکام کے مطابق مقامی وڈیرے نے اپنے ڈیرے میں شیر کو قید کررکھا تھا۔ چھاپا مار کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر عرفہ بتول، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضوانہ عزیز کی سر براہی میں  کی گئی، جس میں کوآرڈینیٹر ڈی جی پنجاب وائلڈ لائف احسان احمد راجا نے بھی حصہ لیا جب کہ تھانہ کلرسیداں پولیس کی بھاری نفری بھی چھاپے میں شریک تھی۔ محکمہ وائلڈ لائف نے مقامی عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد چھاپا مار کارروائی کی۔ اس دوران  ویٹرنری ڈاکٹر نے شیر کو بے ہوشی کا ٹیکہ لگایا، جس کے بعد انتظار کیا گیا کہ شیر مکمل طور پر بے ہوش ہو جائے۔ برآمد کیے گئے شیر کو حفاظتی تحویل میں مقامی عدالت پیش کیا جائے گا۔ محکمہ وائلڈ لائف کی درخواست پر مقامی تھانے میں شیر کے مالک کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ شیر کے حقیقی مالکان برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں اور ڈیرے پر ملازمین و ان کی فیملیز موجود ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل