Loading
ترک وزارت دفاع کے مطابق شمالی عراق میں ایک غار میں میتهین گیس کے اخراج کے باعث 8 ترک فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا، جب ترک فوج کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے فوجی کی باقیات کی تلاش میں مصروف تھی۔ وزارت دفاع کے مطابق، گیس کے اخراج سے متاثرہ 11 دیگر فوجی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے جا چکے ہیں، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق، متاثرہ غار PKK کے زیر استعمال ایک چھپنے کی جگہ تھی جس میں ممکنہ طور پر قدرتی یا ذخیرہ شدہ زہریلی گیس موجود تھی۔ فوجی آپریشن شمالی عراق کے متنازع پہاڑی علاقوں میں جاری ہے جہاں ترکی کئی سالوں سے PKK کے خلاف کارروائیاں کرتا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل