Saturday, July 12, 2025
 

 روسی صدر پیوٹن نے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف کو برطرف کر دیا

 



ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف کو ان کے دونوں عہدوں سے برطرف کر دیا ہے۔ انہیں مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے لیے خصوصی صدارتی مندوب کے منصب سے بھی سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ 73 سالہ بوگدانوف 2011 سے وزارت خارجہ کے نائب سربراہ اور 2014 سے صدر کے خصوصی مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے شام، لیبیا، اور او آئی سی سے متعلق معاملات میں روس کی نمائندگی کی۔ روسی حکومت نے ان کی برطرفی کی کوئی وجہ نہیں بتائی، تاہم فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر پیوٹن کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لا رہے ہیں۔ چند روز قبل ہی روسی وزیرِ ٹرانسپورٹ رومن اسٹارووائٹ کو برطرف کیا گیا تھا، جن کی لاش بعد ازاں ان کی گاڑی سے ملی، جسم پر گولی کا زخم تھا۔ روسی تحقیقاتی اداروں نے اسے ممکنہ خودکشی قرار دیا ہے۔ اب بوگدانوف کی برطرفی کے بعد روسی سیاسی حلقے مزید غیرواضح تبدیلیوں کے خدشات ظاہر کر رہے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل