Monday, July 14, 2025
 

کراچی میں دو ٹریفک حادثات، 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق

 



شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کار سوار افراد کی تیز رفتاری کے باعث حادثات میں 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ سعید آباد تھانہ موچکو کی حدود میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوا۔ ایدھی حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ غفور ولد حاجی اللہ بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد کار سوار شخص فرار ہوگیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق فرار کار سوار شخص کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق شخص کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی۔ دریں اثنا کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب بھی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے عمران نامی شخص جاں بحق ہوا۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کے حوالے سے تفصیلات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل