Tuesday, July 15, 2025
 

پی ٹی آئی قیادت نے پارٹی میں کنفیوژن اور مس انڈرسٹینڈنگ کا اعتراف کرلیا

 



پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے پارٹی میں کنفیوژن اور مس انڈرسٹینڈنگ کا اعتراف کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ 5 اگست کو تحریک پیک پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں مگر مس انڈر اسٹینڈنگ ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میری شیخ وقاص اور عالیہ حمزہ سے بات ہوگئی ہے۔ علی امین گنڈا پور کو بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے، وہ بہت اچھے طریقے سے صوبہ چلا رہے ہیں۔ ہماری پارٹی دوسری پارٹیوں کی پسند ناپسند پر نہیں چلتی۔ سیاست میں دل بڑا رکھنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تحریک بھی چلائیں گے لیکن ہم کوئی گوریلا فورس نہیں۔ دو سال ہوگئے کامن سینس کا استعمال کرنا چاہیے۔  جو لوگ اوپر بیٹھے ہیں، انہیں سوچنا چاہیے۔ سینیٹ الیکشن کے لیے جو فہرسٹ زیرگردش ہے اس میں ایک فہرست جعلی ہے۔ہم نے جو فہرست جاری کی تھی اس میں جن لوگوں کے نام شامل ہیں، وہی ہمارے امیدوار ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ہماری اندرونی کہانیاں ہیں۔ آج کی ملاقات بہت ضروری ہے۔ بانی نے تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔ لاہور میں ایک میٹنگ ہوئی ، اس کے بعد پارٹی میں تنازع کھڑا ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات، سیاسی حالات، بین الاقوامی صورت حال اور پارٹی کی اندرونی حالات کے بارے میں بات کرنی تھی۔ لگتا ہے سازش سے مجھے ملنے نہیں دیا جائے گا۔ پارٹی میں کنفیوژن ہے کیونکہ بانی کا پیغام کچھ اور تھا۔ پارلیمنٹری کمیٹی میں کچھ اور باتیں سامنے آئی ہیں۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ  اگر کوئی تحریک یا اجلاس بلانا تھا تو عالیہ حمزہ کو پہلے اطلاع کرنی چاہیے تھی۔ عالیہ حمزہ پنجاب کی چیف آرگنائزر ہیں۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وہ مصروف ہیں، میں نے عالیہ حمزہ سے پوچھا تو انہوں نے کہا ایسا کچھ نہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک سینیٹ انتخابات کے لیے بانی نے کسی کو نامزد نہیں کیا ہے۔ میں سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر ہوں۔4 سیٹیں ہمیں مل رہی ہیں۔ جنرل سیٹ، ایک خاتون کی سیٹ ہے، ایک ٹیکنوکریٹ کی سیٹ ہے۔ ابھی تک کوئی لسٹ فائنل نہیں سمجھی جاسکتی۔ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے بغیر کوئی فہرست حتمی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک تو بانی کو بچانے کے لیے ہے۔ 90 دن کی بات پر پارٹی میں کنفیوژن ہے۔ پارٹی میں کنفیوژن کی وجہ بانی سے رابطہ نہ ہونا ہے۔ ایک ماہ سے پارٹی نے میرا نام فہرست میں نہ ڈال کر مجھے بانی سے ملنے سے روک دیا ہے۔ جب رابطے نہیں ہوں گے تو کنفیوژن پیدا جاتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل