Loading
دنیا کی طاقتور کرنسی ڈالر کے ہر ڈالر بِل پر کچھ نشانات پوشیدہ ہیں۔ تاہم، کسی کا بھی اس بات اتفاق نہیں ہے کہ یہ نشانات کیا ہیں۔ کچھ افراد کا کہنا ہے کہ یہ مکڑی ہے جبکہ کچھ افراد اس کو الو سمجھتے ہیں۔ لیکن سازشی مفروضے گھڑنے والوں کے مطابق یہ نشانات خفیہ سوسائٹیز سے تعلق رکھتے ہیں۔ چاول کے دانے سے بھی چھوٹا یہ نشان ڈالر کے سامنے والے حصے پر دائیں جانب اوپر کی طرف لکھے 1 سے اوپر بنا ہوا ہے۔ پہلی نظر میں یہ ایک سیاہی سے لگا ایک نقطہ لگتا ہے۔ لیکن میگنی فائینگ گلاس کے ذریعے دیکھا جائے تو اس کا گول سر اور چھوٹے ہاتھ پیر دِکھتے ہیں۔ یہ نشان اس نوٹ پر تقریباً ایک صدی سے ہے لیکن امریکی محکمہ خزانہ نے کبھی اس متعلق وضاحت نہیں کی کہ یہ کیا ہے یا کیوں شامل کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے کوئی آفیشل ریکارڈ موجود نہیں، کبھی کسی ڈیزائنر نے اس کا دعویٰ نہیں کیا اور اس کے ہونے کا کوئی مقصد کبھی شائع نہیں ہوا۔ کرنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نشان گِلوشے (پورے نوٹ پر موجود خم دار ڈیزائن) کا ایک حصہ ہے جس کو جعلسازی سے بچنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ لیکن 1 کے قریب یہ شکل دیگر سے معمولی مختلف ہے۔ واضح رہے ایک ڈالر کے بل کے ڈیزائن میں 1920 کی دہائی کے بعد سے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور قانون کے اعتبار سے کوئی تبدیلی ہو بھی نہیں سکتی جس کا مطلب ہے کہ یہ نشان گزشتہ تقریباً 100 برسوں سے نسل در نسل منتقل ہو رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل