Loading
لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے نواحی گاؤں مرید وال میں گھر کی چھت گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی وہیکلز، اسپیشل سکواڈ اور اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ٹیم نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے جدید لائیو لوکیٹر ڈیوائسز کا استعمال کیا۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق حادثے کا شکار مکان کی چھت مٹی اور لکڑی سے بنی ہوئی تھی جو مسلسل بارش کے باعث کمزور ہو کر زمین بوس ہو گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ مانگا، ان کی 55 سالہ اہلیہ عشرت، 35 سالہ بہو رانی، 3 سالہ پوتی خدیجہ اور 4 سالہ پوتی لطیفہ شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے دو افراد کو زندہ نکال لیا۔ زخمیوں میں 30 سالہ فیصل ولد مانگا شامل ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی، جبکہ 5 سالہ بچی ببلی کو سر پر چوٹ لگنے کے باعث فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل