Loading
دریائے سوات اور دیگر دریاؤں کے کنارے تعمیرات کی اجازت پر تفصیلی انکوائری شروع شروع کردی گئی۔ محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی جانب سے دریائے سوات کے کنارے تعمیرات اور این او سی کے معاملے پر باقاعدہ انکوائری شروع کردی گئی ہے، جس میں سوات سمیت دیگر تمام دریاؤں کے کنارے تعمیرات کے لیے جاری اجازت ناموں سے متعلق انکوائری ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری میں جو جو ملوث قرار پایا، اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ریور پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقررہ حدود کے اندر تعمیرات یا تجاوزات کے خلاف دائرہ تنگ کیا جا رہا ہے۔ محکمے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انکوائری میں ملوث ثابت ہونے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دریا کے کنارے تعمیرات یا تجاوزات نہ ہٹانے میں ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت ثابت ہونے پر ان کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل