Loading
سپریم کورٹ میں جاری کیس کی عدالتی دستاویزات چوری ہوگئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کورٹ ایسوسی ایٹ سپریم کورٹ نے کیس کے فریق کو دستاویزات چوری ہونے سے آگاہ کردیا اور بتایا ہے کہ دستاویزات کو کوریئر سروس سے اسلام آباد بھیجا جارہاتھا، کوریئر سروس کی گاڑی دوران سفر چوری ہوگئی۔ کورٹ ایسوسی ایٹ کے مطابق گاڑی چوری ہونے کی صورت میں آپ کے عدالتی دستاویزات بھی چوری ہوگئے ہیں، آپ جلد از جلد نئی درخواست عدالت میں جمع کروائیں۔ واضح رہے کہ دستاویزات کراچی رجسٹری سے اسلام آباد بھیجے جارہے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل