Wednesday, July 16, 2025
 

اسرائیل کے لبنان میں حزب اللہ کے مرکز پر فضائی حملے میں 12 افراد شہید؛ ویڈیو وائرل

 



اسرائیلی فوج نے لبنان کی بقاع وادی میں واقع حزب اللہ کے راڈوان فورس کو نشانہ بنایا جس میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے لبنان پر ان تازہ حملوں میں حزب اللہ کے 12 جنگجو شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ادھر لبنان کی سرکاری میڈیا نے بتایا کہ اسرائیل نے ایک پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے کیے جس میں جاں بحق ہونے والوں میں 7 شامی پناہ گزین بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ فضائی حملے حزب اللہ کے تربیتی ٹھکانے پر کیے گئے جو اسرائیل کے خلاف ملٹری کارروائیوں کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔ ترجمان اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ حزب اللہ کے ان ملٹری ٹریننگ سینٹرز کی موجودگی نومبر میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔ ⭕️NOW: The IDF is striking Hezbollah’s “Radwan Force” terror targets in the Beqaa region of Lebanon. IAF fighter jets, guided by the Intelligence Directorate and Northern Command, are targeting military compounds used to train Hezbollah terrorists for attacks against Israeli… pic.twitter.com/phn8hC8vHx — Israel Defense Forces (@IDF) July 15, 2025 اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دھمکی دی کہ یہ حملے حزب اللہ اور لبنانی حکومت دونوں کے لیے ایک واضح پیغام ہیں۔ ہم ہر اُس شخص کو نشانہ بنائیں گے جو اسرائیل کے شہریوں یا ہماری سرزمین کے خلاف سازش کرے گا۔ یاد رہے کہ نومبر 2023 میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف کئی فضائی حملے کیے ہیں، لیکن بقاع وادی پر کم ہی حملے کیے۔ یہ علاقہ ماضی میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے تک حزب اللہ کے لیے ایک اہم اسلحہ اسمگلنگ روٹ سمجھا جاتا تھا۔ گزشتہ ہفتے، اسرائیلی فوج نے بشار الاسد کی حکومت کی عسکری تنصیبات پر چھاپے مارے اور تقریباً 3 ٹن اسلحہ ضبط کیا، جس کے بارے میں دعویٰ ہے کہ اسے لبنان اسمگل کیا جانا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کی راڈوان فورس نے حالیہ برسوں میں شمالی اسرائیل پر ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، مگر 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے جنوبی اسرائیل پر حملے کے بعد یہ منصوبہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل