Loading
نئی دہلی: بھارت کی ریاست ہماچل پردیش میں جاری مون سون بارشوں نے شدید تباہی مچا دی ہے، جہاں اب تک مختلف حادثات میں 106 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریاست کی اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) کے مطابق مون سون کا سلسلہ 20 جون سے جاری ہے، جس کے دوران لینڈسلائیڈنگ، سیلاب، کلاؤڈ برسٹ، کرنٹ لگنے اور ڈوبنے جیسے واقعات میں 62 افراد کی موت ہوئی، جب کہ سڑک حادثات میں 44 مزید افراد جاں بحق ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق، بارشوں کے نتیجے میں 293 پکے اور 91 کچے مکانات مکمل تباہ ہو گئے، جب کہ 850 ایکڑ سے زائد زرعی اراضی متاثر ہوئی ہے۔ 81 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچا ہے، جن میں سڑکیں، بجلی، پانی، صحت اور تعلیم سے متعلق بنیادی ڈھانچے شامل ہیں۔ انتظامیہ نے شدید بارشوں کے خطرے کے پیش نظر عوام کو الرٹ رہنے اور حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل