Wednesday, July 16, 2025
 

پیاسے پودے آوازیں نکالتے، کیڑے، جانور سن سکتے، انوکھی تحقیق

 



جدید سائنس نے رب عظیم کی نیرنگیوں میں سے ایک اور نیرنگی دریافت کر لی۔ تل ابیب یونیورسٹی کی پروفیسر ہلڈا یونیم نے مع ٹیم تجربات سے جانا ہے کہ جب پودے یا درخت پانی نہ پائیں تو عالم ِپریشانی میں دہائی دیتے ہیں۔ وہ یوں کہ پتوں کے بچے کھچے پانی میں فی منٹ 1 کے بجائے 30 تا 40 ننھے  بلبلے پیدا ہوتے ہیں۔ بلبلے پھٹنے سے آواز نکلتی جو ہائی فریکوئنسی ہونے پر انسانی کان نہیں سن سکتے مگر کیڑوں کی مادائیں اور پتے کھاتے جانور سن لیتے۔ لہٰذا مادائیں اس پودے یا درخت پر انڈے نہیں دیتیں کہ پانی کی کمی سے وہ خراب ہو سکتے ہیں۔ ہرن وغیرہ بھی ان کے پتے نہیں کھاتے کہ پانی کم ہوتا ہے۔ گویا قدرت نے نباتات میں ہائی فریکوئنسی آواز کا نظام پیدا فرما کر کیڑوں و جانوروں کو صحت مند اور بیمار پودے و درخت کے درمیان شناخت کرنے کا قدرتی طریق دے رکھا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل