Wednesday, July 16, 2025
 

ہم سیاسی طور پر تحریک چلانا چاہتے ہیں، شوکت یوسفزئی

 



رہنما مسلم لیگ (ن) قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ بار بار ایک ہی بیان ہے جو بھی سہولتیں ہیں وہ تو ڈیکلیرڈ ہیں، کوئی بھی جو ان کو ملنے جاتا ہے، پتہ کر سکتا ہے، پی ٹی آئی والے اپنی بات کر رہے ہیں، انڈیپنڈنٹ اور انویسٹی گیٹو جرنلسٹ کا کام ہے کہ وہ جا کر تحقیقات کرلیں جس پر دونوں کو اعتبار ہے، جو سپرنٹنڈنٹ کہہ رہے ہیں وہ اتھنٹک بات ہونی چاہیے کہ وہ حکومت کی طرف سے ہے لیکن بہر حال پھر بھی اگر کوئی چاہے تو اس کی تحقیقات کی جا سکتی ہیں اس میں تو ایسی کوئی بات نہیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ جو سہولتیں ہمارے جب لیڈر قید ہوئے تھے تو جو سہولتیں ان کو تھیں اس سے بہت زیادہ سہولتیں ہیں۔ رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے کہاکہ یہ حکومت کا کام نہیں ہے کہ ہمارے اندر اختلافات ہیں یا نہیں ہیں، ہر سیاسی جماعت کے اندر چھوٹے موٹے اختلافات بھی ہوتے ہیں، ایسے اختلافات تو نہیںہیں نہ کہ جب لاہور جانا ہوا تو کیا ساری لیڈرشپ لاہور نہیں گئی ہے؟، اس پر خوش نہ ہوں جو چیز آپ سے ڈیمانڈ کی جا رہی ہے اس پر بات کریں، ہمارے اندر اختلافات ہیں یا نہیں ، یہ الگ بات ہے۔ رہنما پیپلزپارٹی قادر مندوخیل نے کہا کہ سب سے پہلے تو میں یہ بتا دوں کہ جب رمضان سے پہلے تحریک کا اعلان کیا تھاکہ چھوٹی عید کے بعد گرینڈ آپریشن ہو گا، مولانا صاحب اور محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں وہ باتیں تو دور دور تک نظر نہیں آئیں، 6 مہینے بعد جب علیمہ بی بی نے اعلان کیا ہے کہ5اگست پیک ٹائم ہو گا، اس کے بعد بھی ہم نے دیکھاکہ پی ٹی آئی کی قیادت خاموش تھی، یہ جو مرزا آفریدی صاحب ہیں، سینیٹ کا الیکشن لڑ رہے ہیں اس نے کھانے کی دعوت دی تھی یا پکنک کی دعوت دی تھی ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل