Tuesday, July 15, 2025
 

لاہور سے کراچی کے بجائے جدہ کیوں پہنچایا؟ شہری ایئرلائن کے خلاف عدالت پہنچ گیا

 



لاہور سے کراچی کے بجائے جدہ لے جانے سے متعلق متاثرہ شہری نے نجی ائیر لائن کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ متاثرہ شہری ملک شاہ زین نے نواز ڈاہری ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار شہری پیشے کے لحاظ سے انجنیئر ہے، شہری کو لاہور سے کراچی آنا تھا، نجی ائیر لائن والوں نے شہری کو کراچی کے بجائے جدہ پہنچا دیا وہاں پر بغیر پاسپورٹ لے جایا گیا۔ درخواست گزار سے سعودی حکام نے پوچھ گچھ کی اور بٹھا دیا، سعودی حکام نے شہری کو دوبارہ لاہور ڈی پورٹ کردیا، اتنی بڑی لاپروائی کی گئی، شہری کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس میں بغیر پاسپورٹ کے شہری کو کیسے دوسرے ملک لے جایا گیا؟ یہ امیگریشن و دیگر حکام کی نا اہلی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اس معاملے پر جے آئی ٹی تشکیل دے کر ہیومن ٹریفکنگ کی تحقیقات بھی کرائی جائے، اداروں کی نااہلی کے باعث متاثرہ شہری کی تذلیل ہوئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل