Loading
پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کی ایک بار پھر کوششیں شروع کر دیں۔ محکمہ ریلوے نے اپنی 11 ٹرینیں آوٹ سورس کرنے کا اشتہار جاری کر دیا۔ اشتہار میں جن ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں ہزارہ ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بہاالدین زکریا ایکسپریس، سبک خرام، تھل ایکسپریس، راول ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راوی ایکسپریس، موئن جو دڑو پسنجر اور فیض احمد فیض پسنجر شامل ہیں۔ ٹرینوں کی ٹیکنیکل بڈ 12 اگست کو کھولی جائے گئی۔ اس سے قبل بھی 11 ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن صرف 2 کمپنیوں نے ایک ہی ٹرین شالیمار لینے کے لیے بڈز جمع کروائے تھے جبکہ 10 ٹرینوں کے لیے کسی کمپنی نے ریلوے کو اپنی بڈ جمع نہیں کروائی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل