Tuesday, July 15, 2025
 

حمیرا اصغر نے آخری انٹرویو میں اپنے والدین سے متعلق کیا کہا؟

 



اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کا انتقال سے کچھ عرصہ قبل دیا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔  حمیرا اصغر 2024 میں اداکار و میزبان احمد علی بٹ کی پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئی تھیں جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سمیت اہلِ خانہ سے متعلق تفصیلات بھی شیئر کی تھیں۔  اداکارہ نے گھر والوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دو بھائی اور ایک بہن ہیں جبکہ وہ سب بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی اور لاڈلی ہیں۔ میزبان نے سوال کیا کہ جب آُپ کو کام کے سلسلے میں لاہور چھوڑ کر کراچی منتقل ہونا پڑا تو آپ کے والدین نے کیا کہا؟ جس پر حمیرا اصغر نے بتایا کہ ان کے والدین انہیں بہت سپورٹ کرتے ہیں اور وہ پڑھائی کے سلسلے میں بھی اکثر گھر تاخیر سے ہی واپس آتی تھیں کیونکہ ان کی کلاسز صبح 8 سے شروع ہوتی تھیں جس کے بعد وہ شام میں تھیٹر کرتی تھیں۔ https://www.facebook.com/AhmadAliButtOfficial/videos/3915854201892508/?rdid=0C7SvnEuf0HUV0Bn&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F15YFhA64Lc%2F اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے این سی اے سے گریجویٹ کیا جس کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے پرفارمنگ آرٹس میں ماسٹرز کیا اور ساتھ پینٹنگ اور تھیٹر بھی کرتی رہیں اور پھر کام کے سلسلے میں کراچی آگئیں اور اس پورے عرصے میں گھر والوں کی سپورٹ رہی۔  یاد رہے کہ ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں واقعے رہائشی عمارت کی چوتھی منزل سے ملی تھی۔ ان کی موت کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے اور اداکارہ کی موت ایک معمہ بن گئی ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Humaira Asghar (@humairaaliofficial)  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل