Loading
مبینہ غیرت کے نام پر بلوچستان میں فائرنگ کرکے ایک خاتون اور مرد کو سفاکانہ قتل کر دیا گیا تھا جس کی لرزہ خیز ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعہ کو نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس واقعہ میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ مزید افراد کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قتل کی اس لرزہ خیز واردات میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے۔ واضح رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ بلوچستان میں عید کے دنوں میں پیش آیا اور کسی نے بھی اس کے خلاف رپورٹ درج نہیں کرائی۔ سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومت کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل