Monday, July 21, 2025
 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سلامتی کونسل میں اجلاسوں کی صدارت کیلیے نیویارک پہنچ گئے

 



نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سلامتی کونسل میں اہم اجلاسوں کی صدارت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم  ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے، جہاں وہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے نمایاں اجلاسوں (Signature events) کی صدارت کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان جولائی کے مہینے کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے ہوئے ہے۔ اپنے سرکاری دورے کے دوران وزیرِ خارجہ نیویارک و واشنگٹن ڈی سی میں دوطرفہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔ علاوہ ازیں سینیٹر اسحاق ڈار ’’دو ریاستی حل‘‘ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے، جس کی میزبانی سعودی عرب اور فرانس مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ نائب وزیراعظم کی نیویارک آمد پر اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد اور امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ   نے استقبال کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل