Loading
بنگلادیش ایئرفورس کا ایک تربیتی طیارہ دارالحکومت ڈھاکا کے علاقے اُتارا میں کالج کی عمارت پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق طیارے نے دوپہر 1 بج کر 6 منٹ پر پرواز بھری، مگر کچھ دیر بعد ہی اُتارا کے مصروف علاقے میں گر کر ایک عمارت کو شدید نقصان پہنچایا۔ حادثے کے بعد عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جسے فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پایا۔ بنگلادیش فوج نے ایف-7 بی جی آئی طیارے کو حادثہ پیش آنے کی تصدیق کی ہے، تاہم پائلٹ کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل