Monday, July 21, 2025
 

پانچویں جماعت کی طالبہ سے شادی کرنیوالا ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار

 



پانچویں جماعت کی طالبہ سے شادی کرنے والا ملزم ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار ہوگیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ نے کمسن لڑکی سے شادی کرنے کے مقدمے میں ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔ عدالتی فیصلے کے بعد ملزم کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت کے روبرو کمسن لڑکی سے شادی کرنے کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، جس میں  عدالت نے ملزم ذیشان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔ عدالتی فیصلہ سنتے ہی ملزم کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا۔ مدعی کے وکیل کے مطابق ملزم نے پانچویں کلاس کی بچی سے شادی کی۔ ملزم کیخلاف سندھ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہواجب کہ  عمر کا تعین کرنے کے لیے ٹیسٹ کروایا تو اس کے مطابق بھی یہی عمر ہے۔ عدالت نے تمام دلائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم ذیشان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی اور لڑکی کو شیلٹر ہوم بھیج دیا۔ ملزم کیخلاف تھانہ مومن آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل