Loading
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے ساتھی اداکارہ مرحومہ عائشہ خان کی زندگی سے متعلق حقیقت کا انکشاف کردیا۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ ’اب عائشہ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے میں یہ کہوں گا کہ اداکاروں کے انتقال کے وقت انٹرنیٹ پر بہت سی منفی باتیں گردش کر رہی تھیں، میں اس وقت جان بوجھ کر خاموش رہا، ہم نے 7th اسکائی پروجیکٹ میں ماں اور بیٹے کا کردار ادا کیا، نازلی نصر بھی اس میں ایک کردار ادا کر رہی تھیں، جسے وہ اپنی بیٹی کہتی تھیں‘۔ اداکار نے بتایا کہ عائشہ خان مائیک پھینک دیتی تھیں جس سے ان کے ساتھی اداکاروں کو مشکل ہوتی تھی۔ میں نے ان کو بتایا کہ کچھ نوجوان اداکاروں کو ان کا مائیک پھینکنا پسند نہیں ہے اور وہ اس سے پریشان ہوتے ہیں تو وہ میری بات کو سمجھتی تھیں۔ محسن گیلانی نے بتایا کہ ’اسی طرح اداکارہ نازلی نصر جن کو وہ اپنی بیٹی کہا کرتی تھیں عائشہ خان کو کپڑے پہننے میں مدد کرتی تھی اور ان کے پاؤں کا مساج بھی کرتی تھی۔ وہ مجھے کہتی تھی کہ 'اب تم گواہ ہو کہ جب میں اکیلی ہوں گی تو میں نازلی نصر کے پاس جاؤں گی'۔ ان کا کہنا تھا کہ عائشہ خان اور وہ ہر منفی اور مثبت بات پر چرچہ کرتے تھے، انہوں نے مزید کہا، ’وہ اکیلے رہنا پسند کرتی تھیں، ان کے بچے بھی اپنی زندگی میں مصروف ہو گئے‘۔ محسن گیلانی نے جذباتی انداز میں بتایا کہ ایک اداکار نے ایک وائس نوٹ شیئر کی جس میں عائشہ خان بتا رہی تھیں کہ بچے مجھے پیسے بھیجتے ہیں۔ محسن گیلانی نے سوال اُٹھایا کہ کیا ایک ماں کو بڑھاپے میں صرف پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے جس نے اس قدر مشکل حالات میں اپنے بچوں کو پالا ہو؟ کیا اس کی دیکھ بھال کرنا ان کی ذمہ داری نہیں ہے؟ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ مائیں جن کے بچے ایسے ہیں ان سے کہوں گا کہ صبر کریں اور اپنے بچوں کیلئے دعا کریں کیونکہ مائیں صرف دعا ہی دے سکتی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل