Loading
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری کشیدگی نے انہیں ماضی کا پاک-بھارت تنازع یاد دلا دیا ہے، دونوں ممالک فوری جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل" پر جاری پیغام میں کہا کہ انہوں نے کمبوڈیا کے وزیراعظم سے بات کی ہے، اور اب تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تاکہ دونوں ممالک کو جنگ بندی پر آمادہ کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اس وقت دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی مذاکرات کر رہا ہے، لیکن جب تک جنگ جاری ہے، کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے دونوں فریقین کو واضح پیغام دیا ہے کہ لڑائی بند کیے بغیر امریکا کوئی تجارتی معاہدہ نہیں کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ تھائی لینڈ کے وزیراعظم سے بات چیت مثبت رہی اور دونوں ممالک جنگ بندی اور امن کے خواہشمند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی معاملات واضح ہو جائیں گے اور خطے میں امن قائم ہو جائے گا۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے ساتھ تاریخی اور ثقافتی احترام کے تحت فوری ملاقات اور جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے، اور وہ مستقبل میں ان کے ساتھ تجارتی معاہدے مکمل کرنے کے منتظر ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل