Monday, July 28, 2025
 

جرمنی میں ٹرین حادثہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

 



جرمنی کے جنوب مغربی علاقے میں مسافر ریل خطرناک حادثے کا شکار ہوئی اور متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمن میڈیا نے بتایا کہ جنوب مغربی علاقے میں مسافر ریل پٹڑی سے اتر گئی۔ اسٹرٹگارٹ کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کی بڑی تعداد حادثے میں زخمی ہوئی ہے تاہم ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی جاسکتی، حادثے میں دو ڈبے پٹڑی سے اتر گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مسافر ریل سگمارینگین اور اولم کے درمیان 90 کلومیٹر روٹ پر رواں دواں تھی۔ جرمن چانسلر فیڈرک میرز نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ہلاکتوں پر صدمہ ہے اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزرائے داخلہ اور ٹرانسپورٹ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں ہنگامی بنیاد پر خدمات فراہم کرنے اور تمام درکار تعاون کی ہدایت کی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل