Monday, July 28, 2025
 

راولپنڈی، غیرت کے نام پر قتل ہونے والی سدرہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم آج ہوگا

 



پیرودھائی کے علاقے میں غیرت کے نام پر جرگے کے حکم پر قتل ہونے والی نوجوان لڑکی سدرہ عرب کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم آج کیا جائے گا۔ عدالت نے اس عمل کے لیے صبح دس بجے کا وقت مقرر کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم مجسٹریٹ کی موجودگی میں ہوگا اور اس دوران ہولی فیملی ہسپتال کا میڈیکل بورڈ اور فرانزک ماہرین نمونے حاصل کریں گے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد سدرہ کی نعش دوبارہ وہیں دفن کردی جائے گی۔ پولیس نے قبرستان کے اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں، اور قبر کے ارد گرد حفاظتی حصار قائم کر دیا گیا ہے تاکہ کسی غیر متعلقہ شخص کو قریب آنے کی اجازت نہ ہو۔ پولیس ذرائع کے مطابق قبر کشائی کے وقت گورکن راشد اور قبرستان کمیٹی کے سیکرٹری سیف الرحمن خان کو بھی ریمانڈ پر لے لیا گیا ہے تاکہ وہ نشاندہی کریں کہ سدرہ کی قبر کہاں ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل