Loading
بھارتی اداکار سنجے دت نے خاتون مداح کی جانب بطور تحفہ ملنے والی جائیداد کے بارے میں انکشاف کردیا۔ سنجے دت نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ 2018 میں جب ایک خاتون نے اپنی جائیداد ان کے نام کردی تو یہ ان کیلئے بھی بےحد حیران کن لمحہ تھا کہ ان کی ایک مداح ان سے اس قدر محبت کرتی تھی کہ مرنے سے قبل جائیداد ان کے نام کرگئی۔ سنجے دت کے مطابق 62 سالہ نیشا پٹیل نے بینک کو ہدایت کی تھی کے ان کے مرنے کے بعد جائیداد اور رقم سنجے دت کو منتقل کر دی جائے اور بینک نے ایسا ہی کیا تاہم انہوں نے یہ رقم ان کے ورثا کو واپس کردی کیونکہ وہی اس کے اصل حقدار تھے اور اس رقم یا جائیداد کو رکھنا اُن کے اُصولوں کیخلاف تھا۔ یاد رہے کہ یہ جائیداد 72 کروڑ بھارتی روپے کی تھی جو کہ پاکستانی روپے کے لحاظ سے 2 ارب 37 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔ سنجے دت کے اس انکشاف کے بعد مداحوں کی جانب سے ان کے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔ سنجے کو حال ہی میں فلم بھوتنی اور ہاؤس فل 5 میں دیکھا گیا تھا جبکہ اب وہ جلد نئی فلم آکھنڈہ میں جلوہ گر ہوں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل