Loading
پاکستان نے عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے تیسرے لیگ میچ میں فرانس کے ہاتھوں شکست کے باوجود ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مصر کے شہر نیو قاہرہ میں جاری عالمی جونیئر اسکواش ٹیم چیمپین شپ کے گروپ ایف میں فرانس نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دے دی۔ قبل ازیں پاکستان نے برازیل اور کویت کو مات دی تھی۔ فرانس کے خلاف مقابلے میں پاکستان کے عبداللہ نواز کو شکست ہوئی۔ تاہم، محمد عمیر عارف نے اپنا میچ جیت کر مقابلہ 1-1 کر دیا مگر انس علی شاہ بخاری اپنے حریف تھامس گارسیا سے ہار گئے۔ فرانس کے ہاتھوں ناکامی کے باوجود پاکستان پوائنٹس کی بنیاد پر گروپ میں سر فہرست ہوکر ناک آؤٹ مرحلہ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل