Loading
جدید طبّی سائنس کا حیرت انگیز کارنامہ سامنے آگیا۔ 42 کے بجائے صرف 21 ہفتے کی حملی (gestational ) عمر رکھتے ہوئے قبل از وقت پیدا ہونے والے نہایت لاغر بچے نیش کو نہ صرف زندہ بچا لیا بلکہ وہ صحت مند رہ کر اب ایک سال کا ہو چکا ہے۔ امریکی ریاست آئیوا کی باسی مولی کا پہلا بچہ بھی جینیاتی خرابی کے سبب قبل از وقت پیدا ہو کر مر گیا تھا۔ تاہم اگلی مرتبہ ڈاکٹر سر توڑ کوشش کر کے اْسے اولاد کی خوبصورت نعمت دینے میں کامیاب رہے۔ پیدائش کے وقت نیش کا وزن صرف 283 گرام یعنی صابن کی ایک بڑی ٹکیا کے برابر تھا اور اس کا قد تقریباً بالغ انسانی ہاتھ جتنا تھا۔گینیز ورلڈ ریکارڈز نے نیش کو ’’دنیا میں سب سے قبل از وقت بچے‘‘ کے طور پر تسلیم کیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل