Loading
سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سلمان صفدر کی التواء درخواست پر سماعت ملتوی کی گئی۔ وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ سلمان صفدر کی التواء کی درخواست ہے، اگلے ہفتے کی تاریخ دے دیں اور نوٹس بھی کر دیں۔ سپریم کورٹ نے اگلے ہفتے کی تاریخ دینے اور نوٹس کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل