Loading
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کا کیس میں مرکزی ملزم ارمغان عرف آرمی اور ملزم شیراز کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو مصطفی عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان عرف آرمی اور ملزم شیراز کو آج پیش کرنے کے لیے جیل حکام کو احکامات جاری کردیئے۔ 18 جولائی کو انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس خصوصی عدالت نمبر 16 کو منتقل کیا تھا۔ ملزم شیراز سمیت عینی شاہدین کے بیانات عبوری چالان میں شامل ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل