Loading
کولمبیا یونیورسٹی کے بعد اب ہارورڈ یونیورسٹی نے بھی ٹرمپ انتظامیہ سے جاری تنازع کو ختم کرنے کے لیے 500 ملین ڈالر وقف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہارورڈ نے حکومت سے مفاہمت کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے، جبکہ رقم کی ادائیگی سے متعلق مکمل مالی شرائط پر تاحال بات چیت جاری ہے۔ واضح رہے کہ اپریل میں امریکی محکمہ تعلیم نے ہارورڈ پر سخت تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اگر اس نے اپنی پالیسیاں نہ بدلیں تو 2.2 ارب ڈالر کی وفاقی امداد روک دی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے کولمبیا یونیورسٹی نے بھی حکومتی فنڈنگ کے تحفظ کی خاطر ٹرمپ انتظامیہ سے خفیہ ڈیل کر لی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل