Loading
اداکارہ ریا چکرورتی کو سشانت سنگھ راجپوت کی بہنوں کے خلاف کیس میں عدالت نے نوٹس جاری کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کی ایک میجسٹریٹ عدالت نے اداکارہ ریا چکرورتی کو سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق کیس میں جاری سی بی آئی کی کلوزر رپورٹ کے حوالے سے نوٹس جاری کردیا ہے۔ سی بی آئی نے مارچ 2025 میں یہ رپورٹ جمع کروائی تھی، جس میں کیس بند کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ میجسٹریٹ آر ڈی چاوان نے سماعت کے دوران ہدایت دی کہ "اصل مدعی / متاثرہ شخص کو نوٹس جاری کیا جائے" اور کاروائی کو ملتوی کرتے ہوئے نوٹس کی ترسیل تک مزید سماعت مؤخر کر دی۔ ریا چکرورتی کو 12 اگست تک جواب جمع کروانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ نوٹس قانونی کارروائی کا حصہ ہے تاکہ مدعی کو کیس بند کرنے کے فیصلے پر اعتراض اٹھانے کا موقع دیا جا سکے۔ واضح رہے کہ ریا چکرورتی نے سشانت کی بہنوں پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے بغیر مناسب طبی نگرانی کے انہیں دوا فراہم کی۔ شکایت میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک جعلی نسخے کے ذریعے ادویات حاصل کی گئیں، حالانکہ سشانت بائپولر ڈس آرڈر کا شکار تھے اور علاج میں غیر مستقل مزاجی رکھتے تھے۔ اس کیس میں بھارتی تعزیرات (IPC) اور منشیات کے قوانین (NDPS Act) کے تحت دفعات شامل کی گئی تھیں۔ یاد رہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت جون 2020 میں ممبئی میں مردہ پائے گئے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل