Wednesday, July 30, 2025
 

50 کلو وزن کیسے کم کیا؟ ارجن کپور نے راز بتا دیا

 



بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کس طرح 50 کلو وزن کم کیا۔ ارجن کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے ان کا وزن 140 کلوگرام تک پہنچ چکا تھا اور وہ نوعمری میں وہ ضرورت سے زیادہ موٹاپے کا شکار تھے اور انہیں لگتا تھا کہ صرف چہل قدمی ہی بہترین ورزش ہے۔ اداکار کے مطابق وزن کم کرنے کا سب سے مؤثر طریقہ جسمانی طور پر متحرک رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان اگر کھانے کے فوراً بعد بیٹھا رہے تو پھر وزن بڑھنے کی شکایت کا حق نہیں رکھتا۔ ارجن نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ کھانے کے شوقین رہے ہیں، تاہم وزن کم کرنے کے لیے انہوں نے فاسٹ فوڈ، چینی اور کاربوہائیڈریٹس سے پرہیز کیا جس سے ان کا وزن تیزی سے کم ہوا۔  ارجن کپور نے اپنے وزن میں اضافے کی ایک بڑی وجہ تھائیرائیڈ گلینڈ کی بیماری کو قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس بیماری کا شکار رہ چکے ہیں، جس کا اثر ان کی والدہ اور بہن پر بھی پڑا تھا اور اسی بیماری نے ان کے وزن میں نمایاں اضافہ کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل