Loading
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امریکا اور اقوام متحدہ کا اہم سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ واپسی سے قبل پاکستانی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے دورے کو ہر پہلو سے کامیاب قرار دے دیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے فلسطین کے ساتھ ہر بار مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد مزید ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں گے۔ دورے کے دوران نائب وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے محکمہ خارجہ میں تفصیلی ملاقات ہوئی، جب کہ ایک موقع پر ٹیلی فونک گفتگو بھی ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سلامتی کونسل کے اجلاس کی تین بار صدارت بھی کی، جو پاکستانی سفارت کاری کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ ان کی زیر صدارت پاکستان کی پیش کردہ ایک اہم قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل