Loading
شہرقائد میں ایک اور شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن 13 نمبر کے قریب دھوبی کی دکان پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مصطفیٰ نامی شہری جان سے چلا گیا۔ دکان مالک انیس کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ سے قبل کئی شہریوں کو لوٹا تھا، مصطفیٰ کے پاس چھوٹا فون تھا، وہ بھی لے گئے جان بھی لے لی۔ مقتول کے بھائی نعمان نے بتایا کہ مرحوم بھائی پانچ بہن بھائیوں میں بڑا اور غیر شادی شدہ تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل