Tuesday, July 29, 2025
 

بنکاک میں مسلح شخص کی مارکیٹ میں فائرنگ؛ 5 افراد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

 



تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے ایک مارکیٹ میں مسلح شخص نے 2 خواتین، سیکیورٹی اہلکار اور راہگیر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح شخص نے بلاجواز اور اچانک عوامی مقام پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزم کا تعاقب کیا۔ تاہم حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ بنکاک پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت اور واردات کے محرکات کی تفتیش جاری ہے۔ تاحال قاتل اور مقتولین میں کوئی رشتہ سامنے نہیں آیا۔ بنکاک میں دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں کوئی سیاح یا غیرملکی شامل نہیں ہے۔  یاد رہے کہ تین سال قبل ایک سابق پولیس آفیسر نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 36 افراد کو قتل اور 22 کو زخمی کردیا تھا۔ اسی طرح 2023 میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 14 سالہ نوجوان نے دو افراد کو قتل اور 5 کو زخمی کردیا تھا۔      

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل