Tuesday, July 29, 2025
 

    راولپنڈی: جرگے کے حکم پر قتل سدرہ کے کیس میں نیا انکشاف 

 



راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں جرگے کے حکم پر قتل کی جانے والی سدرہ قتل کیس میں نیا انکشاف ہوا ہے جب کہ مقتولہ کی مفظر آباد میں ظاہر کی گی معلومات اور زمینی حقائق میں تضاد سامنے آگیا۔  دستاویز کے مطابق مقتولہ نے مظفر آباد عدالت میں جو بیان حلفی جمع کرایا اس میں والد عرب گل کی ایک سال قبل وفات  کا زکر کیا، مقتولہ نے یہ بھی تحریر کیا کہ اسکا کوئی بھائی نہیں، مقتولہ کی پیدائش جون  2004 کی ہے اور عمر یونین کونسل اندراج کے مطابق21 سال بنتی ہے۔ مقتولہ کی پیدائش پر اسکی پیدائش کا اندراج بھی تحصیل میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی یونین کونسل 8 میں والد عرب گل نے کرایا۔ مقتولہ نے بیان حلفی میں تحریر کیا کہ والد کی وفات کے بعد والدہ نے دوسری شادی کرلی، مقتولہ نے 14 جولائی کو دیئے گئے بیان حلفی میں بھی خود و مفظر آباد والے خاوند عثمان کو جان کے خطرے کا زکر کرکے تحفظ مانگا۔ تاہم راولپنڈی میں پولیس نے مقتولہ کے والد عرب گل اور بھائی ظفر اللہ  کو بھی باقائدہ گرفتار کررکھا ہے اور دونوں دیگر ملزمان عصمت اللّٰہ وغیرہ کے ساتھ ریمانڈ پر ہیں  پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کا بیان حلفی میں یہ کہنا کہ والد ایک سال قبل فوت ہوچکے اور کوئی بھائی نہیں، کی یکسر نفی ہوتی ہے، تفتیش میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ رہے ہیں تاہم یہ واضع ہے عرب گل اور ظفر اللہ بھی گرفتار ہیں۔ پولیس نے سدرہ کے والد عرب گل ،بھائی ظفر اللہ سمیت جرگے کی سربراہی کرنے والے سابق وائس چیرمین عصمت اللہ سدرہ کے پہلے دعویدار شوہر ضیا الرحمان، ضیا الرحمان کے والد صالح محمد، اور امانی گل کو گرفتار کرکے چار روزہ ریمانڈ پر رکھا ہوا ہے۔  ذرائع کے مطابق ملزمان سے آلہ قتل تکیہ وغیرہ برآمد  کرنے کے لیے پولیس کی وقوعہ پر آمد بھی متوقع  ہے، مقدمے کی تفتیش کے لیے تفتیشی ٹیم کی آج اہم میٹنگ بھی طلب کی گی جس مین تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل