Loading
ایک غیر معمولی واقعے میں کم از کم 54 بچوں اور 30 بالغ افراد مراکش سے تیر کر سرحد عبور کرتے ہوئے اسپین کے شمالی افریقی خود مختار شہر سیئوٹا پہنچ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان افراد نے موسم کا بھرپور فائدہ اُٹھایا۔ سمندر میں شدید لہریں اور دھند چھائی ہوئی تھی جس میں ان کو چھپنے کا موقع مل گیا۔ تاہم اسپین کے ساحل کے نزدیک پہنچ کر یہ افراد کوسٹ گارڈ کی نظروں میں آگئے اور کیمروں میں فلم بند کرلیے گئے۔ یہ فوٹیجز اسپین کے سرکاری ٹی وی پر بھی نشر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گیا کہ اسپین کی سول گارڈ کی کشتیاں ریسکیو آپریشنز میں مصروف ہیں۔ ان آپریشنز کے دوران کچھ تیراکوں کو سمندر سے نکال کر کشتی سے ساحل پر پہنچایا گیا جب کہ باقی افراد خود ہی تیرتے ہوئے سیئوٹا کے ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ بچوں کی بڑی تعداد مراکش سے تعلق رکھتی تھی۔ ان سب کو سیئوٹا میں قائم عارضی رہائشی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیئوٹا کے حکام نے اس صورتحال پر مرکزی حکومت سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔ خیال رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ 26 اگست 2024 کو بھی سیکڑوں افراد نے شدید دھند کا فائدہ اٹھا کر مراکش سے سیئوٹا کی طرف تیر کر سرحد پار کرنے کی کوشش کی تھی۔ اسی طرح 2021 میں بھی ایک نوعمر لڑکا خالی پلاسٹک بوتلوں کے سہارے سیئوٹا پہنچنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل