Loading
یہ واقعہ چین کی لیاوننگ صوبے کے شہر شینیانگ میں پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی گاڑی کے بونٹ کو شیشے نما پلاسٹک سے بنے ایکوریئم میں تبدیل کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق اس بونٹ میں زندہ مچھلیاں ڈالی گئیں تھیں جسے دیکھ کر عوام اور حکام شدید برہم ہوئے ہیں۔ گاڑی کے مالک نے مزاقاً کہا کہ وہ ماہی گیری کے دوران اپنی مچھلیاں پکڑنے کی بالٹی بھول گیا تھا اور اسی واسطے اس نے اپنی کار کے بونٹ میں پانی اور مچھلیاں ڈال دیں۔ اس نے کہا کہ میری نیت صرف انوکھی ویڈیو بنانا تھی، میں ٹریفک میں گاڑی نہیں چلا رہا تھا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے، کئی صارفین نے کہا کہ یہ مچھلیوں کے ساتھ ظلم ہے۔ ایک نے کہا کہ گرمی کی وجہ سے یہ مچھلیاں خودبخود باربی کیو ہو جائیں گی۔ ریڈاِٹ پر بھی ایک صارف نے لکھا کہ انجن کی گرمائش عام طور پر 195 فارن ہائٹ سے لے کر 220 فارن ہائٹ ہوتی ہے۔ گویا یہ مچھلیاں پہلے ہی سے اوون میں ہیں۔ اسی طرح ایک اور تبصرہ کرنے والے نے کہا کہ یہ کسی شو کی کار ہے، حقیقت میں شاید کسی نے نہیں چلائی۔ مگر شور، گھٹن اور درجہ حرارت کی وجہ سے یہ مچھلیوں کیلئے موت ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل