Loading
پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ میں اپنا دوسرا میچ 0-6 سے جیت لیا۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں جاری انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم نے ررستاد کلب کو چھ گول کے واضح فرق سے ہرایا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نےشاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آغاز سے ہی میچ پر مکمل گرفت قائم رکھی۔ پاکستانی کھلاڑیوں کے بہترین کوآرڈینیشن اور حکمت عملی کے باعث رستاد کلب کو ایک بھی گول کرنے کا موقع نہ مل سکا۔ عالمی سطح پر ہونے والےسب سے بڑے یوتھ فٹبال ناروے کپ 2025 کے افتتاحی روز پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا پہلا میچ 1-1 گول سے برابر رہا تھا۔ میچ کےآخری لمحات میں حریف ٹیم موڈیم ایف سی نے گول کر کے مقابلہ 1-1 کر دیا تھا۔ دنیا بھرمیں فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے معروف مسلم ہینڈز کے تحت اسلام آباد کی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم انڈر17 بوئز ایونٹ میں شریک ہے۔ ناروے کپ میں 30 سے زائد ممالک کی 2 ہزار سے زائد ٹیموں کے درمیان 90 میدانوں میں مقابلے ہو رہے ہیں۔ ناروے کے بچوں اور نوجوانوں کی بہبود کے لیے سرکرداں سو سے زائد تنظیموں کی انجمن نیشنل کونسل آف نارویجن چلڈرن اینڈ یوتھ آرگنائزیشن کے تحت ہونے والےٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے ٹیمیں اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کرتی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل