Monday, July 28, 2025
 

کراچی میں فائرنگ سے مرد اور خاتون قتل؛ سنسان مقام سے لاشیں برآمد

 



شہر قائد میں فائرنگ سے ایک مرد اور خاتون کو قتل کردیا گیا، جن کی لاشیں سنسان مقام سے برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق بوٹ بیسن چائنہ پورٹ کے قریب سنسان مقام سے ایک مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں سروں پر فائرنگ کر کے بے رحمی سے قتل کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ آج صبح کسی وقت کا ہے اور دونوں مرد و خاتون کو ایسے مقام پر قتل کیا گیا جہاں عام لوگوں کا آنا جانا نہیں ہوتا۔ پولیس کو جائے وقوع سے مقتولین کے پاس سے ایک موبائل فون، نقدی اور نائن ایم ایم پسٹل کے 2 خول بھی ملے ہیں۔ واردات کی اطلاع آس پاس کام کرنے والے مزدوروں نے اُس وقت دی جب انہوں نے لاشوں کو دیکھا اور فوراً پولیس کو آگاہ کیا۔ پولیس اور کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  یس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق واقعہ کی تمام زاویوں سے تفتیش جاری ہے اور جلد ہی حقائق سامنے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل