Monday, July 28, 2025
 

پشاور کے میٹرک بورڈ کے نتائج، ایک ہی اسکول کی طالبات نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی

 



پشاور میں ایک ہی اسکول کی تین طالبات نے میٹرک بورڈ کے امتحانات میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لے کر سب کو حیران کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میٹرک بورڈ کی جانب سے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں کامیابی کا تناسب 83.5 فیصد رہا۔ حیران کن طور پر ابتدائی تین پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات کا تعلق پشاور ماڈل اسکول گرلز برانچ 2 سے نکلا۔ فاطمہ جگنو 1180 نمبر لے کر پہلے، سارہ عمران 1178 لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔  جبکہ اسی اسکول کی ایک اور طالبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جن میں یوسرا، شمائلہ اور آئنہ شعیب نے بترتیب 1176 نمبر لئے ہیں۔۔  صوبائی حکومت کی طرف سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کو 1 لاکھ 20 ہزار، دوسری پوزیشن والی کو۔ 90 ہزار اور تیسرے نمبر پر انے والی طالبہ کو 80 ہزار روپے کے انعامات دیے گئےْ دستاویزات کے مطابق میٹرک کے امتحانات میں مجموعی طور پر 91 ہزار 589 طلباء و طالبات نے شرکت کی جن میں 76 ہزار 484 کامیاب قرار پائے۔   دوسری جانب جماعت نہم کے امتحانات میں ایک لاکھ ایک ہزار 888 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جن میں سے 61 ہزار 753 طلبہ طالبات کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 98.8 فیصد رہا۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل